تاریخ شائع کریں۲۷ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۳۳
خبر کا کوڈ : 437721

جمال خاشقجی کا مقتل سعودی قونصلیٹ کو فروخت کردیا گیا

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خفیہ طور پر ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو فروخت کردیاہے
سعودی عرب نے ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں رخنہ ڈالنے کیلئے ایک ٹیکنیکل ٹیم  کے کہنے پر فروخت کیا
جمال خاشقجی کا مقتل سعودی قونصلیٹ کو فروخت کردیا گیا
ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خفیہ طور پر ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو فروخت کردیاہے۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں رخنہ ڈالنے کیلئے ایک ٹیکنیکل ٹیم  کے کہنے پر فروخت کیا۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنا  قونصلیٹ استنبول کے قریب ساری یر( Sarıyer ) علاقے میں امریکی  قونصلیٹ کے قریب منتقل کیا ہے۔
واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبرکو ضروری کاغذات کے لیے استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھرلاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد  سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔ اور رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کو بن سلمان کی ہدایت پرقتل کیا گیا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس