تاریخ شائع کریں۲۷ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۱۵
خبر کا کوڈ : 437717

حلب میں شامی عوام کا شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ

حلب کے عوام نے مختلف مقامات پر مظاہرے کر کے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا
حلب کے کئی شہروں میں مظاہروں کے دوران واشنگٹن کے خلاف نعرے لگائے اور شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک کے قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا
حلب میں شامی عوام کا شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ
شام کے صوبہ حلب کے عوام نے مختلف مقامات پر مظاہرے کر کے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مظاہرین نے صوبہ حلب کے کئی شہروں میں مظاہروں کے دوران واشنگٹن کے خلاف نعرے لگائے اور شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک کے قومی اقتداراعلی کی خلاف ورزی قرار دیا- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شام میں ترکی اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے- مظاہرین امریکہ اور ترکی کے فوجیوں سے اپنے ملک سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک بعض حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ اور دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں۔ ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔ فریقین نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔حکومت شام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس