تاریخ شائع کریں2019 18 September گھنٹہ 18:10
خبر کا کوڈ : 437716

ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لئے امریکی فوج کے تجویز مسترد کردی

امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اجلاس میں ایران پر حملے کے لئے امریکی فوج کے تجویز کی مخالفت کا اعلان کیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اجلاس میں ایران پر حملے کے لئے امریکی فوج کے تجویز کی مخالفت کا اعلان کیا ہے
ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لئے امریکی فوج کے تجویز مسترد کردی
امریکی صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اجلاس میں ایران پر حملے کے لئے امریکی فوج کے تجویز کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
این بی سی نیوز نے خبردی ہے کہ امریکی فوج کے کمانڈروں نے پیر کے اپنے اجلاس میں ایران کے خلاف فوجی حملے کا آپشن پیش کیا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے دوسرے ملک میں امریکا کی ایک اور جنگ کے منصوبے کی مخالفت کردی۔این بی سی نے خبردی ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف دیگر اقدامات منجملہ سائبر حملے، ایران کی آئل تنصیبات پر حملے یا پھر ایران کے اثاثے منجمد کرنے جیسے متعدد آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پولیٹیکو ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے اقتصادی اور سیاسی نتائج پر سخت تشویش لاحق ہے ۔ گذشتہ سنیچر کو یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر بہت بڑا حملہ کیا تھا جو دوہزار پندرہ میں یمن کے معصوم شہریوں کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ یمنی فوج نے خبردار کیا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس مراکز پر مزید حملے کئے جائیں گے۔ 
https://taghribnews.com/vdchzqnk-23nxqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ