QR codeQR code

کشمیری عوام کشمیر کے مسئلے کا حل اپنیی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی

18 Sep 2019 گھنٹہ 18:04

یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے


یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی۔
یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔ وزیر یورپی یونین توپرائینن نے کہا کہ کشمیر میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون آج سب سے زیادہ اہم ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد سے درجنوں کشمیری سیاست دان اور رہنماؤں کو گرفتار یا نظربند کردیا  گیا ہے اس کے علاوہ وادی میں کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل ہے۔


خبر کا کوڈ: 437714

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437714/کشمیری-عوام-کشمیر-کے-مسئلے-کا-حل-اپنیی-خواہشات-مطابق-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com