تاریخ شائع کریں۲۷ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۰۴
خبر کا کوڈ : 437714

کشمیری عوام کشمیر کے مسئلے کا حل اپنیی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی
یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے
کشمیری عوام کشمیر کے مسئلے کا حل اپنیی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں
یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی۔
یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔ وزیر یورپی یونین توپرائینن نے کہا کہ کشمیر میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون آج سب سے زیادہ اہم ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد سے درجنوں کشمیری سیاست دان اور رہنماؤں کو گرفتار یا نظربند کردیا  گیا ہے اس کے علاوہ وادی میں کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس