تاریخ شائع کریں2019 18 September گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 437712

حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے
آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعود نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا
حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔
آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعود نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پروگرام کی شروعات اچھی رہی تاہم ابھی انتہائی مختصر وقت گزرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے طے شدہ اہداف میں جزوقتی کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔
جہاد ازعود نے کہا کہ ملک میں موجودہ معاشی عدم توازن میں استحکام لانے کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے پروگرام کو شرائط کے مطابق جاری رکھنے پر عزم کا اظہار کیا تھا اور یقیناً اس طرح ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے مشرق وسطٰی اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔
آئی ایم ایف مشن نے حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و توثیق کی اور کہا کہ پروگرام کے نفاذ کے تین ماہ میں اعشاریے ٹیکس بیس میں توسیع اور محصولات میں اضافہ دکھا رہے ہیں۔
اس موقع پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اب ملک ترقی اور تمام مطلوبہ اہداف کو حاصل کر رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام استحکام اور اصلاحات کے ساتھ حکومت کی معیشت کو پٹٹری پر ڈالنے کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdf50oxyt0s56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ