تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 21:20
خبر کا کوڈ : 437614

بھارت مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرے

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ وجے گوکلہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا
بھارت مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرے
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ وجے گوکلہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں اور ہندوستان نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خلاف ٹھوس موقف اپنایا اور مثبت کردار ادا کیا اور ایران کو توقع ہے کہ ہندوستان آئندہ بھی اپنا مثبت کردار جاری رکھےگا۔
ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ایران کے سابق وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ، ہندوستان ، افغانستان ، پاکستان اور مرکزی ایشیا کے ممالک باہمی تعاون کے ساتھ  خطے میں پائیدار امن و صلح قائم کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مسئلہ کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اغیار کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
اس ملاقات میں ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کواہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ہندوستان ایران کو ایک اہم اور مؤثر ملک سمجھتا ہے۔
ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ نے تیل ، گیس اور چابہار کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcezf8eejh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ