تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 21:02
خبر کا کوڈ : 437609

یمنی عوام کسی کے ظلم و ستم اور تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گی

قیام امن، ہتھیاروں کی گھن گرج سے دور مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے ہی ممکن ہے
یمن کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی حکومت کو نصیحت کی ہے کہ وہ امریکہ سے امیدیں وابستہ نہ کرے۔
یمنی عوام کسی کے ظلم و ستم اور تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گی
یمن کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی حکومت کو نصیحت کی ہے کہ وہ امریکہ سے امیدیں وابستہ نہ کرے۔
صنعا حکومت کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن، ہتھیاروں کی گھن گرج سے دور مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ عبدالسلام نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ملت یمن پورے جزیرہ عرب میں امن و سیکورٹی کی خواہاں ہے تاہم کسی کے ظلم و ستم اور تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گی- صنعا حکومت کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کو یہ سمجھنا چاہئے کہ امریکہ سے امیدیں وابستہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جارح اتحاد خاص طور سے سعودی عرب کو بخوبی سمجھ لینا چاہئے کہ اسے تکبر اور غرور نے اس نوبت تک پہنچا دیا ہے- صنعا حکومت کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ تمام عربوں اور مسلمانوں کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنی قوم کے دفاع کے سلسلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
https://taghribnews.com/vdciuya53t1apq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ