تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 20:59
خبر کا کوڈ : 437608

کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں 26 افراد ہلاک

خودکش حملوں میں ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں
افغانستان کے مرکزی صوبے پروان میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ریلی اور کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے خودکش حملوں میں ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک
کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں 26 افراد ہلاک
افغانستان کے مرکزی صوبے پروان میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ریلی اور کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے خودکش حملوں میں ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق دھماکا صوبہ پروان کے چاریکار میں ہوا جہاں موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے صدر اشرف غنی کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے قریب دھماکہ کیا۔
 خـبروں میں بتایا گیا ہے کہ پروان کے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ چھیالیس افراد زخمی ہوئے۔
دوسرا دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزرات دفاع کی ایک عمارت کے سامنے اس وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اس حملے میں چھے فوجیوں سمیت بائیس افراد ہلاک اور اڑتیس عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
دونوں خودکش حملوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
 افغان طالبان نے کابل اور پروان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل اور پروان میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdchvqnk623nx-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ