تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 20:54
خبر کا کوڈ : 437605

جنگوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے

ریابکوف نے منگل کو آئی این ایف سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیا اور اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
روس کے نائب وزیرخارجہ نے امریکہ کے غیرذمہ دارانہ اقدام کو دنیا میں ایٹمی جھڑپوں کے خطرے میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے
جنگوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے
روس کے نائب وزیرخارجہ نے امریکہ کے غیرذمہ دارانہ اقدام کو دنیا میں ایٹمی جھڑپوں کے خطرے میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے منگل کو آئی این ایف سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیا اور اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ اور روس کے درمیان ایٹمی سمجھوتہ ختم ہوچکا ہے کہا کہ جنگوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی طرف سے تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے اور ماسکو بھی واشنگٹن کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دینے پر مجبور ہے- روس کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ ، روس پر بے بنیاد الزام لگا کر ایٹمی تجربہ پھر شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی اسٹریٹیجک استحکام کی صورت حال روز بروز بدتر اور ایٹمی جنگ کا خطرہ پایا جاتا ہے کہا کہ حالیہ برسوں میں مغرب کے رخ میں جارحیت اور کبھی کبھی دشمنی بڑھی ہوئی نظر آئی ہے اور وہ مذاکرات کی راہ میں روڑے بھی اٹکاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے سے متعلق سمجھوتے آئی این ایف کو ختم کرنے کے صرف سولہ دنوں کے بعد امریکہ نے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس کی عالمی سطح پر مذمت ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7f8enjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ