تاریخ شائع کریں2019 17 September گھنٹہ 14:37
خبر کا کوڈ : 437570

مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی یمن پر مسلسل جارحیت
یمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکہ کی حمایت اور مدد پر ناز ہے جبکہ ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر ہے
مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں
یمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکہ کی حمایت اور مدد پر ناز ہے جبکہ ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی یمن پر مسلسل جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن پر جارحیت جاری رکھی تو سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو تباہ کردیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے نہیں ہیں  ہم  مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
انھوں نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات میں کام کرنا ترک کردیں۔
یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ کی حمایت اور مدد پر ناز ہے اور ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر ہے۔ سعودی عرب کا حامی بڑا شیطان امریکہ ہے اور یمنی عوام کا حامی اور مددگار اللہ تعالی کی ذات ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfeedjxw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ