تاریخ شائع کریں2019 16 September گھنٹہ 20:28
خبر کا کوڈ : 437459

ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا ویانا میں اجلاس سے خطاب

جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران پرامن ایٹمی توانائی کے تمام شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا عمل جاری رکھے گا
ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا ویانا میں اجلاس سے خطاب
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران پرامن ایٹمی توانائی کے تمام شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا عمل جاری رکھے گا۔
ویانا میں آ ئی اے ای اے کے تریسٹھویں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایران نے توانائی ، میڈیکل اور زراعت سمیت مختلف پیداواری شبعوں میں اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو   ترقی دینے کے لیے مناسب اور منطقی اہداف مقرر کیے ہیں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایٹمی سیفٹی کے قوانین کو، پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کی غرض سے تحقیق اور پیداوار کے میدان میں کام کرنے والے ملکوں کی حقوق سے انکار یا انہیں محدود کرنے کے حربے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی سیفٹی کے علاقائی چینل کے قیام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی راہوں پر تاکید کرتا ہےاور اس حوالے سے علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔انہوں نے ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کئے جانے اور کثیر الفریقی تعاون کو نقصان پہنچانے والے امریکی اقدامات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
https://taghribnews.com/vdcbszba9rhbfap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ