تاریخ شائع کریں2019 16 September گھنٹہ 20:18
خبر کا کوڈ : 437454

نتن یاہو کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری

مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔
نتن یاہو کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گانٹز اتوار کی شام کو آخری ریلیوں کے ذریعے اپنے حامیوں کو اکٹھا کر رہے تھے۔اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز وادی اردن میں ہونے والے کابینہ اجلاس نے اردن کے علاقے میووت ییریچو میں نو آبادکاریاں منظور کیں۔بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام آباد کاریاں غیر قانونی ہیں تاہم اسرائیل جنہیں وہ منظور کرچکا ہے اور جنہیں اس نے اب تک منظور نہیں کیا ہے، میں فرق کرتا ہے۔
حالیہ منظوری نیتن یاہو کی اردن کے علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جو مغربی کنارے کا ایک تہائی حصہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9ttak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ