QR codeQR code

اشرف غنی نے انتخابات میں سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کیا ہے

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ایک انتخابی جلسے میں دعوی کیا

16 Sep 2019 گھنٹہ 19:35

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے


افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ایک انتخابی جلسے میں دعوی کیا کہ اشرف غنی توحیدسینٹر کو جو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے سیکورٹی فورس کو ہم آہنگ کرنے والا  ادارہ ہے اپنی انتخابی مہم کے لئے استعمال کررہے ہیں - انہوں نے اشرف غنی کی انتخابی کمپئین چلانے والی ٹیم پر بھی الزام لگایا کہ وہ ووٹروں میں نقد پیسے تقسیم کررہی ہے - اس درمیان افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے عبداللہ عبداللہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ توحیدسینٹرایک اہم ترین سیکورٹی مرکز ہے اور اس کو صرف سیکورٹی کے معاملات کے لئے  ہی استعمال کیا جاتا ہے - افغانستان میں صدارتی انتخابات اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے ہیں -


خبر کا کوڈ: 437450

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437450/اشرف-غنی-نے-انتخابات-میں-سرکاری-وسائل-کا-ناجائز-استعمال-کیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com