تاریخ شائع کریں2019 16 September گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 437447

مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے افغانستان میں لڑائی میں تیزی، 35 طالبان ہلاک

حال ہی میں ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سےافغانستان میں لڑائی میں تیزی آگئی ہے
افغانستان کے صوبےفراہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن میں کم سے کم 35طالبان ہلاک ہوگئے حال ہی میں ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سےافغانستان میں لڑائی میں تیزی آگئی ہے
مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے افغانستان میں لڑائی میں تیزی، 35 طالبان ہلاک
افغانستان کے صوبےفراہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن میں کم سے کم 35طالبان ہلاک ہوگئے ۔
امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں 18سالہ جاری جنگ کے اختتام کیلئے حال ہی میں ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سے افغانستان میں لڑائی میں تیزی آگئی ہے اور حکومت نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔افغان حکام کے مطابق پکتیا،سمنگان اور فراح صوبے میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ کارروائی فراح کے ضلع اناردرہ میں سنیچر کو کی گئی اور ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں انار درہ ضلع کے سربراہ سیدعظیم اور طالبان کے خفیہ شعبہ کا سابق سربراہ عصمت اللہ شامل ہیں ۔
تاہم طالبان ترجمان نے حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو اتنی بڑی تعداد میں جنگجوئوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور نہ ہی شیڈو گورنر نورالدین حملے میں مارے گئے ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci5ya5yt1ap52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ