تاریخ شائع کریں2019 16 September گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 437437

بھارت کی جانب سے کشمیر کو زندان بنائے ہوئے 43 روز گذر گئے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور تمام تعلیمی اور کاروباری مراکز بند ہیں
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144، 43ویں روز بھی نافذ ہے اور حساس مقامات پرنظم و نسق کی برقراری کے لیے سکیورٹی کے خاص بندوبست کیے گئے ہیں۔ دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
بھارت کی جانب سے کشمیر کو زندان بنائے ہوئے 43 روز گذر گئے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور تمام تعلیمی اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144، 43ویں روز بھی نافذ ہے اور حساس مقامات پرنظم و نسق کی برقراری کے لیے سکیورٹی کے خاص بندوبست کیے گئے ہیں۔ دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ موبائل اورانٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔ نجی گاڑیاں سڑکوں پر نظرآرہی ہیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔
انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وادی کی صورتحال تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم اس کے برعکس اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں بھی سڑکوں سےغائب ہیں۔ جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وادی کے تقریباً تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر، بنکوں اور نجی دفاتر میں جاری ہڑتال اورمواصلاتی بندش کی وجہ سے معمول کا کام کاج متاثر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں معمول کی زندگی 5 اگست کو اس وقت معطل ہوئی جب مرکزی حکومت نے ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 ہٹادی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنانے کا اعلان کیا۔
https://taghribnews.com/vdchxqnkq23nxkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ