QR codeQR code

ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ویانا کے اجلاس میں شرکت کریں گے

ق ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اتوار کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ویانا روانہ ہوئے

15 Sep 2019 گھنٹہ 21:27

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے، ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔


ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے، ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اتوار کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ویانا روانہ ہوئے- علی اکبر صالحی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ ، اس کانفرنس کے موقع پر دیگر ممالک کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا ترسٹھواں سالانہ اجلاس پیر سے ویانا میں شروع ہوگا۔ معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور پیشرفت کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی اور سائنس سے استفادہ وہ جملہ موضوعات ہیں جن کے بارے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے رکن ممالک کے نمائندے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 437342

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437342/ایٹمی-ادارے-کے-سربراہ-علی-اکبر-صالحی-ویانا-اجلاس-میں-شرکت-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com