QR codeQR code

مائیک پمپئو نے آرمکو آئل ریفانری پر حملے کے بعد ایران کے خلاف بیانات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے خلاف ایک بار پھر تکراری بازی کا آغاز کردیا ہے۔

15 Sep 2019 گھنٹہ 21:19

سعودی عرب کی سب سے بڑي تیل کمپنی آرامکو سے وابستہ تیل کی دو تنصیبات پر بقیق اور خریص پرحملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے خلاف ایک بار پھر تکراری بازی کا آغاز کردیا


یمنی فورسزنے کل 10 ڈرونز کے ذریعہ سعودی عرب کی سب سے بڑي تیل کمپنی آرامکو سے وابستہ تیل کی دو تنصیبات پر بقیق اور خریص پرحملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے خلاف ایک بار پھر تکراری بازی کا آغاز کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسزنے کل  10 ڈرونز کے ذریعہ سعودی عرب کی سب سے بڑي تیل کمپنی آرامکو سے وابستہ تیل کی دو تنصیبات پر بقیق اور خریص پرحملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے خلاف ایک بار پھر تکراری بازی کا آغاز کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کل کہا تھا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب پر یمن پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے بڑا دفاعی حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کے شہر بقیق اور خریص میں واقع تیل کی دو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اس حملے میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور سعودی عرب کے تیل کی برآمدات مين خلل ایجاد ہوگیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمن کا مکمل دفاع یمنی قوم اور یمن کی مسلح افواج کا بنیادی اور اساسی حق ہے ۔ سعودی عرب نے گذشتہ پانچ سال سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف جنگ مسلط کررکھی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے بقیق شہر میں واقع سعودی عرب کی آئل فیلڈ اور ارامکو پلانٹ پر بہت بڑے ڈرونز حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا دفاعی ڈرون حملہ ہے جس میں 10 ڈرونز نے حصہ لیا۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی افواج سعودی عرب کو تاریخی شکست اور تاریخی سبق سکھانے کے لئے آمادہ ہیں۔ یمنی فوج کا ایمان اللہ تعالی کی ذات پر ہے جبکہ سعودی عرب کا ایمان بڑے شیطان امریکہ پر ہے۔ اس نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف اپنی بربریت کو متوقف نہ کیا تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔
یمنی فورسز کے حملے کے بعد امریکی وزير خارجہ نے بغیر کسی تحقیق کے اس کا الزام براہ راست ایران پر عائد کردیا ۔ پمپئو نے اعلان کیا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ایران کی مذمت کریں۔ امریکی وزير خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی امریکہ کی پرانی اور تکراری عادت ہے۔
ذرائع کے مطابق دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی ناگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو امریکہ اس کا الزام ایران پر عائد کردیتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کبھی بھی یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملوں کی مذمت نہیں کی بلکہ ہمیشہ سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی حمایت ہی کرتا رہا ہے۔
یمنی تنظیم انصار اللہ کی اعلی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور یمنی عوام کا خون بہانے میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 437338

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437338/مائیک-پمپئو-نے-آرمکو-آئل-ریفانری-پر-حملے-کے-بعد-ایران-خلاف-بیانات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com