تاریخ شائع کریں2019 15 September گھنٹہ 21:14
خبر کا کوڈ : 437337

عراقی فورسز نے سامرا میں داعش کا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

عراقی ذرائع نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تباہ کرنے کی خبر دی ہے
سامرا میں دہشتگردی کے جس نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے وہ اربعین حسینی کے موقع پر دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا
عراقی فورسز نے سامرا میں داعش کا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
عراقی ذرائع نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر سامرا میں دہشتگردی کے جس نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے وہ اربعین حسینی کے موقع پر دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر اب بھی عراق کے بعض علاقوں میں موجودہ ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں- داعش دہشتگرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی عسکری و مالی مدد سے عراق کے شمالی و مغربی علاقوں کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بےشمار جرائم انجام دیئے تھے - اس کے بعد عراق نے ایران سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مدد کی اپیل کی تھی- 
عراقی فورسز نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو بھی آزاد کرا لیا جو دہشتگردوں کا آخری اڈہ تھا- اس شہر کی آزادی سے عراق سے عملی طور پر داعش کا قلع قمع ہوگیا- 
https://taghribnews.com/vdcgwu9tuak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ