QR codeQR code

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک

حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں دیوی پٹنم کے قریب پیش آیا

15 Sep 2019 گھنٹہ 20:44

ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں گوداوری ندی میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں


ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں گوداوری ندی میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں دیوی پٹنم کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں کرو ممبر سمیت باسٹھ افراد سوار تھے۔ ہندوستانی حکام نے بتایا ہے کہ سیاحت بورڈ کی زیرنگرانی چلائی جانے والی اس کشتی میں ترسٹھ افراد سوار تھے جن میں سے تیئیس کو بچا لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگموہن ریڈی نے حکام سے بات کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ 


خبر کا کوڈ: 437328

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437328/بھارتی-ریاست-آندھرا-پردیش-میں-کشتی-ڈوبنے-سے-12-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com