تاریخ شائع کریں۲۴ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۴۴
خبر کا کوڈ : 437328

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک

حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں دیوی پٹنم کے قریب پیش آیا
ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں گوداوری ندی میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک
ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں گوداوری ندی میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے بارہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں دیوی پٹنم کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں کرو ممبر سمیت باسٹھ افراد سوار تھے۔ ہندوستانی حکام نے بتایا ہے کہ سیاحت بورڈ کی زیرنگرانی چلائی جانے والی اس کشتی میں ترسٹھ افراد سوار تھے جن میں سے تیئیس کو بچا لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگموہن ریڈی نے حکام سے بات کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ 
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس