تاریخ شائع کریں۲۳ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۲:۰۰
خبر کا کوڈ : 437211

مسلمانوں میں وحدت ، مسلمانوں کی کامیابی کا راز ہے، شاعر مشرق

برصغیر کے مشہور شاعر علامہ اقبال جن کو تمام عالم اسلام وحدت اور اتحاد کا داعی قرار دیتا ہے
مسلمانوں کی ترقی صرف باہمی رواداری اور اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور تفرقہ دشمن کی مدد کرنے کے مترادف ہے"
مسلمانوں میں وحدت ، مسلمانوں کی کامیابی کا راز ہے، شاعر مشرق
مسلمانوں میں وحدت ، مسلمانوں کی کامیابی کا راز ہے، شاعر مشرق
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
برصغیر کے مشہور شاعر علامہ اقبال جن کو تمام عالم اسلام وحدت اور اتحاد کا داعی قرار دیتا ہے، اپنی پوری زندگی مسلمانوں کی فکری تربیت کے لیے صرف کردی۔ علامہ اقبال کا شمار ان مسلمان دانشوروں میں ہوتا ہے جنہوں نے علمی اور عملی میدان میں مسلمانوں کو اتحاد اور وحدت کا درس دیا اور مسلمانوں کے لیے ایک نمومہ کے طور پر سامنے آئے۔آپ اکثر کہا کرتے تھے " مسلمانوں کی ترقی صرف باہمی رواداری اور اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور تفرقہ دشمن کی مدد کرنے کے مترادف ہے"۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس