تاریخ شائع کریں2019 14 September گھنٹہ 21:50
خبر کا کوڈ : 437208

ایران نے کشمیری عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کی پیشکش کردی

کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر اور ہندوستان کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کرکے کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا
ایران نے کشمیری عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کی پیشکش کردی
اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر اور ہندوستان کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کرکے کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ علی اصغر پیوندی نے ان خطوط میں کہا ہے کہ کشمیر کے بحران اور وہاں کے تازہ ترین واقعات سے کشمیری باشندوں کے حالات کے تعلق سے کافی تشویش پائی جارہی ہے۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اس بین الاقوامی ادارے کے ایک رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حالات کے شکار کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔
حکومت ہندوستان نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سخت ترین بندشیں عائد کردیں اور وادی میں ابھی بھی کرفیو نافذ ہے۔
کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ہندوستان اس مطالبہ کو مسترد کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdz50ojyt0sx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ