تاریخ شائع کریں2019 14 September گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 437203

یورپی یونین ترکی کے ساتھ ہونے والے سمجھوتھے پر عملدرآمد جاری رکھے گی

یورپی یونین ترکی کے ساتھ ہونے والے سمجھوتھے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھے گی
جرمن وزیر خارجہ نے ترکی سے یورپ کی جانب آنے والے تارکین وطن کی تازہ لہر کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
یورپی یونین ترکی کے ساتھ ہونے والے سمجھوتھے پر عملدرآمد جاری رکھے گی
جرمن وزیر خارجہ نے ترکی سے یورپ کی جانب آنے والے تارکین وطن کی تازہ لہر کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
 ہیکو ماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ ہونے والے سمجھوتھے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ہمیں توقع ہے کہ ترکی بھی اس معاہدے پر عمل کر رہا ہوگا۔یورپی یونین اور ترکی نے سن دوہزار سولہ میں میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اور ایجین سی تک غیر قانونی تارکین وطن کی رسائی روکنے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔یورپی یونین نے وعدہ کیا تھا کہ ترکی میں تارکین وطن کی فلاح بہبود کے لیے چھے ارب چھے سو ملین ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی تاہم انقرہ کا کہنا ہے کہ جون دوہزار انیس تک اس مد میں صرف دو ارب چارسو پچاس ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuya5pt1apr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ