تاریخ شائع کریں۲۳ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۱:۳۷
خبر کا کوڈ : 437202

پاکستان اور بھارت دو ایٹمی ملک ہیں اگر نگ ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے

خبردار کیا ہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک قطری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ، ہندوستان کے ساتھ ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ، اس کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے
پاکستان اور بھارت دو ایٹمی ملک ہیں اگر نگ ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ، ہندوستان کے ساتھ ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ، اس کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک قطری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جنگ کے خلاف ہیں اور جنگ میں پہل نہیں کریں گے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان میں روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا اور اس کے نتائج سب کے لئے بہت بھیانک ہوں گے ۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک ہندوستان کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن ہندوستان نے اس پیشکش کا غلط مطلب نکالا ہے ۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مداخلت کریں تو بقول ان کے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان  اپنے زیر انتظام کشمیر میں حکومتی ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کے لئے ، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگارہا ہے ۔ پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہندوستان کشمیر میں اپنی کارروائیوں پر ردعمل کا الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس