QR codeQR code

جان بولٹن طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے مخالف تھے

امریکہ کے مشیرقومی سلامتی جان بولٹن کی برطرفی کا مطلب ہے

14 Sep 2019 گھنٹہ 14:35

امریکی جنگ میں پاکستان کو نقصان ہونے کے باوجود امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان سرگرم ہو گیا ہے۔


امریکی جنگ میں پاکستان کو نقصان ہونے کے باوجود امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کی بحالی کیلئے پاکستان سرگرم ہو گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔اس لئے کہ امریکہ کے مشیرقومی سلامتی جان بولٹن کی برطرفی کا مطلب ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی افغان امن معاہدے کے خواہشمند ہیں۔ جان بولٹن طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے مخالف تھے۔
ذرائع کے مطابق فریقین ایک امن معاہدے کے مسودے پر پہلےہی پہنچ چکے ہیں تاہم کابل میں حالیہ بم دھماکے کے بعد جس میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی بھی مارا گیا تھا امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں طالبان کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان جو اب تک ہونے والے مذاکرات کے 9 ادوار میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا تھا ان مذاکرات کے تعطل پر فکرمند ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان بلاوجہ امریکی جنگ میں کود گیا تھا جس سے پاکستان کو کافی نقصان ہوا۔


خبر کا کوڈ: 437168

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437168/جان-بولٹن-طالبان-کے-ساتھ-امن-معاہدے-مخالف-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com