ئیل کو تسلیم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور امارات کے وزراء خآرجہ کے حالیہ پاکستان کے دورے کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں اور پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا۔
بین الاقومی خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور امارات کے وزراء خآرجہ کے حالیہ پاکستان کے دورے کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں اور پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی، ان ملاقاتوں میں بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے بعد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال، ان اہم معاملات میں سے ایک تھا۔
متحدہ عرب امارات پہلے ہی کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ قراردے چکا ہے اور اس نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایسے وقت میں اعلی ایوارڈ سے نوازا جب مودی کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے وہاں کرفیو لگا کر مواصلات کا نظام بند کردیا تھا اور کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کے اقدامات کا سلسلہ اب تک جاری ہے جبکہ مودی کے اقدامات کی ہندوستان کی اندرونی سطح پر بھی مخالفت کی جارہی ہے۔