QR codeQR code

ٹرمپ نے دہشتگردانہ حملوں سے متعلق قومی ہنگامی حالت کی مدت میں اضافہ کردیا

کانگریس کے نام ایک پیغام میں دہشتگردانہ حملوں سے متعلق قومی ہنگامی حالت کی مدت بڑھا دی ہے

13 Sep 2019 گھنٹہ 22:21

امریکی صدر نے دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے میں نافذ ہونے والی قومی ہنگامی حالت کی مدت بڑھادی ہے۔


امریکی صدر نے دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے میں نافذ ہونے والی قومی ہنگامی حالت کی مدت بڑھادی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کو کانگریس کے نام ایک پیغام میں دہشتگردانہ حملوں سے متعلق قومی ہنگامی حالت کی مدت بڑھا دی ہے۔ ٹرمپ نے اس پیغام میں مزید کہا ہے کہ چودہ ستمبر دوہزار ایک سے نافذ ہونے والی قومی ہنگامی حالت کو جاری رہنا چاہئے۔امریکہ میں قومی ہنگامی حالت گیارہ ستمبر دوہزار ایک کے حملوں کے تین دن بعد نافذ کی گئی تھی۔ قومی ہنگامی حالت کی دفعہ دوسو دو میں آیا ہے کہ قومی ہنگامی حالت خود بخود ختم ہوجائےگی لیکن اگر صدر نوے دن کے اندر کانگریس کے نام پیغام میں ایمرجنسی جاری رکھنے کا اعلان کردیں تو ہنگامی حالت جاری رہے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 437095

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437095/ٹرمپ-نے-دہشتگردانہ-حملوں-سے-متعلق-قومی-ہنگامی-حالت-کی-مدت-میں-اضافہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com