تاریخ شائع کریں2019 13 September گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 437086

خلیج فارس میں موجود تین جزائر ایران کی ملکیت ہیں

ایرانی جزائر کے خلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے قاہرہ میں عرب لیگ کے جاری شدہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں موجود تین جزائر ایران کی ملکیت ہیں
خلیج فارس میں موجود تین جزائر ایران کی ملکیت ہیں
ایرانی جزائر کے خلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے قاہرہ میں عرب لیگ کے جاری شدہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں موجود تین جزائر ایران کی ملکیت ہیں اور ان کے خلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
 انہوں نے بعض ممالک کیجانب سے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی طاقت پر بھروسہ کرنے کے بجائے خطے کی سلامتی اور امن سے متعلق اغیار کے بے بنیاد دعووں کے خیر مقدم پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے عرب کمیٹی کی بارہویں نشست میں جاری شدہ بیان میں بار بار لگائے جانے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بعض عرب ممالک کیجانب سے بے بنیاد دعووں کو گزشتہ کی غلط پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش قراردیا۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس میں ایرانی جزائر کی ملکیت کیخلاف بے بنیاد الزامات اور علاقائی پالسیوں میں ناکام عرب ممالک کے اقدامات کی وجہ یہ ہے کہ وہ خطے اور دنیا کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch6qnk-23nxvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ