تاریخ شائع کریں2019 13 September گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 437080

ٹرمپ نہیں جانتے کا واسطہ کس قوم سے پڑا ہے، ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر کو ٹویٹ میں ایک مرتبہ پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں
ٹرمپ نہیں جانتے کا واسطہ کس قوم سے پڑا ہے، ذبیح اللہ مجاہد
طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر کو ٹویٹ میں ایک مرتبہ پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ابھی تک یہ سمجھنے میں دشواری ہے کہ وہ کس قسم کی قوم سے الجھ  رہے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے مشیروں کو انہیں سمجھانا چاہیے کہ افغانستان ان کے لیے قبرستان ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ طالبان کے ٹویٹ سے محض چند گھنٹے قبل ہی کابل میں ایک خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
ٹرمپ نے دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی اور طالبان سے کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
طالبان نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مذاکرات کی منسوخی سے امریکا کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbwzbagrhbfgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ