تاریخ شائع کریں2019 13 September گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 437074

انقلاب اسلامی نے مکتب عاشورہ سے درس لیکر دنیا کے طاغوت کو شکست دی ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے خطے کی مزاحمتی تحریکوں کو مکتب عاشورہ سے ماخوذ قرار دیا ہے
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد کا کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے پچھلے چالیس برس کے دوران مکتب عاشورہ کی برکت سے یادگار فتوحات رقم کی ہیں۔انہوں نے کہا
انقلاب اسلامی نے مکتب عاشورہ سے درس لیکر دنیا کے طاغوت کو شکست دی ہے
تہران کے خطیب جمعہ نے خطے کی مزاحمتی تحریکوں کو مکتب عاشورہ سے ماخوذ قرار دیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد کا کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے پچھلے چالیس برس کے دوران مکتب عاشورہ کی برکت سے یادگار فتوحات رقم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکتب عاشورہ نے استقامت، پائیداری اور بصیرت کا درس دے کر، موجودہ انسانی تہذیب کو انقلابی، استقامتی اور کامیابی کی تہذیب میں تبدیل کردیا ہے۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج امریکہ اور سامراجی طاقتیں مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دشنموں کو پہنچانیں اور ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔حجت الاسلام ابوترابی فرد نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی مکتب عاشورہ سے درس لیکر مغرب کی بھرپور اقتصادی جنگ میں کامیاب ہوجائےگا۔
https://taghribnews.com/vdceff8eejh8x7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ