تاریخ شائع کریں2019 12 September گھنٹہ 22:34
خبر کا کوڈ : 437031

پابندیوں کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کوئی معنی نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فرانس کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے
ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی نگاہ میں پابندیوں کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کوئی معنی نہیں ہیں۔
پابندیوں کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کوئی معنی نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فرانس کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کی نگاہ میں پابندیوں کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کوئی معنی نہیں ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کی کوششوں کو سراہا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کا تیسرا قدم ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں ہے اور واپسی کی گنجائش بھی موجود ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یاد دہانی کرائی کہ اگر یورپ کے ساتھ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو ایران ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کی طرف واپس آجائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے دائرے میں مذاکرات اسی صورت میں ممکن ہیں جب تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ یورپی یونین خاص طور سے فرانس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔
صدر حسن روحانی نے ایٹمی سمجھوتے کے استحکام اور خلیج فارس سمیت دنیا بھر کے سمندری راستوں اور بحیرہ عمان کی سیکورٹی کو ایران کا اہم مقصد بتایا اور اسے یورپی یونین حتی امریکہ سمیت دنیا کے مفاد میں قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ ایران کی ترقی کرتی ہوئی معیشت میں سب کے لیے سرمایہ کاری ایک موقع تھا جسے ضائع کردیا گیا۔
 ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ نے اس چند فریقی ایٹمی سمجھوتے سے نکل کر اپنے وعدوں کو پامال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں اور از حد دباؤ کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت ، پارلیمنٹ اور عوام کی نگاہ میں پابندیاں باقی رہنے کی صورت میں مذاکرات کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں فرانس کے صدر نے نئے مجوزہ پیکج کے بارے میں امریکی حکام کے ساتھ اپنے ملک کے تفصیلی مذاکرات اور اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد اور اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
میکرون نے مذاکرات جاری رکھنے اور اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے اپنے ملک کے اقدامات اور آئندہ پروگراموں کی بھی وضاحت کی۔ ایران اور فرانس کے صدور نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر تاکید کی۔ 
https://taghribnews.com/vdchxqnkz23nxvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ