QR codeQR code

حشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک نامعلوم ڈرون شکار کرلیا

مار گرایا جانے والا ڈرون طیارہ عراقی سیکورٹی فورس کے خلاف حملہ کرنا چاہتا تھا

12 Sep 2019 گھنٹہ 22:32

عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔


عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
حشدالشعبی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون طیارہ عراقی سیکورٹی فورس کے خلاف حملہ کرنا چاہتا تھا۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بدھ کو بھی ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کی خبر دی تھی۔پچھلے چند ہفتے کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس کی چھاؤنیوں اور اسلحہ خانوں کو کئی بار حملوں کا نشانا بنایا جا چکا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس نے کہا ہے کہ ان حملوں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے اور ایسے واقعات کی تکرار کی صورت میں اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 437030

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437030/حشدالشعبی-نے-مشرقی-صوبے-دیالہ-میں-ایک-نامعلوم-ڈرون-شکار-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com