QR codeQR code

بحرین میں یزیدی آمروں نے جلوس عزا پر حملے کروائے

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے عاشور کے روزحسینی عزاداروں پر حملہ کیا

20 شهريور 1398 گھنٹہ 14:18

بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ کی جابرحکومت نے حسینی عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوئے ہیں


بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے عاشور کے روزحسینی عزاداروں پر حملہ کیا۔
العہد  کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ کی جابرحکومت نے حسینی عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوئے ہیں۔
بحرینی فورسز نے حسینی عزاداروں کے جلوس پرلاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کے کارندوں نے بڑی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین اور نوحہ خوانوں کی گرفتاری کے علاوہ ، تبرکات کی بھی بے حرمتی کی اور علم مبارک نیز عاشورائے حسینی کی دیگر علامتوں اور عشرہ محرم کی مناسبت سے لگائے جانے والے بینروں کو پھاڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق بحرین کے علاقہ النویدرات میں " لبیک یا حسین" کا کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 436939

خبر کا ایڈریس :
http://www.taghribnews.com/ur/news/436939/بحرین-میں-یزیدی-آمروں-نے-جلوس-عزا-پر-حملے-کروائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  http://www.taghribnews.com