تاریخ شائع کریں2019 11 September گھنٹہ 14:09
خبر کا کوڈ : 436937

ٹرمپ نے جان بولٹن کو بھی اختلافات کی بنیاد پر فارغ کردیا

وائٹ ہاؤس میں اب جان بولٹن کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر لکھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا
ٹرمپ نے جان بولٹن کو بھی اختلافات کی بنیاد پر فارغ کردیا
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سے جان بولٹن کی چھٹی کرا دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ میں جان بولٹن کو وائٹ ہاؤس سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اب جان بولٹن کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ متعدد معاملات میں مجھے جان بولٹن کی تجاویز سے شدید اختلاف تھا، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے لکھا کہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا۔
واضح رہے کہ 23 مارچ 2018 کو  امریکی صدر نے جان بولٹن کو مشیر قومی سلامتی امور کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔جان بولٹن اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بھی رہے تھے۔ جان بولٹن  ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے حامی تھے اور اپنے جارحانہ اور سخت گیر لہجے کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcbf0bazrhbf9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ