تاریخ شائع کریں۱۹ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۱:۴۵
خبر کا کوڈ : 436864

کربلا معلی میں بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے سے متعدد مومنین شہید

عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں 31 افراد شہید
عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 100 زخمی ہو گئےہیں
کربلا معلی میں بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے سے متعدد مومنین شہید
عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 100 زخمی ہو گئےہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلا معلی  میں عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے اور ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں  31 افراد شہید اور 100 زخمی ہو گئےہیں۔
عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ کے واقعے میں 31 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں 100 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے موقع پر نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام  اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں لاکھوں افراد دنیا بھر سے کربلا میں جمع ہوتے ہیں اور پیغمبر اسلام کو ان کے نواسے کا پرسہ دیتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس