QR codeQR code

امریکہ ایران اور چین کے دوستانہ تعلقات پر شدید مضطرب

امریکہ کے نائب وزیرتوانائی ڈین برولیٹ نے متحدہ عرب امارات میں ایک اجلاس کے موقع پر کہا

10 Sep 2019 گھنٹہ 21:35

امریکہ کے نائب وزیر توانائی نے پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی بابت چین پر نکتہ چینی کی ہے۔


امریکہ کے نائب وزیر توانائی نے پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی بابت چین پر نکتہ چینی کی ہے۔
امریکہ کے نائب وزیرتوانائی ڈین برولیٹ نے متحدہ عرب امارات میں ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ امریکی حکام ایران سے تیل کی خریداری کے معاملے کو چین کے سامنے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے مئی دوہزار اٹھارہ کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرتے ہوئے ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کا دعوی کیا تھا۔امریکی وزارت خزانہ کے عہدیدار سگل مینڈلکر نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ ایران کو تیل کی برآمدات کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔امریکی دباؤ کے باوجود چین سمیت بہت سے ممالک ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 436862

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436862/امریکہ-ایران-اور-چین-کے-دوستانہ-تعلقات-پر-شدید-مضطرب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com