تاریخ شائع کریں۱۹ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۶:۰۷
خبر کا کوڈ : 436836

پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس عزا درآمد اور مجالس کا پُر جوش اہتمام

پاکستان اور ہندوستان میں آج عاشورائے حسینی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
یوم عاشور کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان اور اسی طرح ان ملکوں کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس عزا درآمد اور مجالس کا پُر جوش اہتمام
پاکستان اور ہندوستان میں آج عاشورائے حسینی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یوم عاشور کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان اور اسی طرح ان ملکوں کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
امام عالی مقام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور ان ممالک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں آج یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
عاشور کے موقع پر دونوں ممالک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں پولیس کے ساتھ فوج، رینجرز، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں اور وہ جلوسوں کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے ۔
کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اورعزاداران حسینی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس