تاریخ شائع کریں2019 9 September گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 436795

ایران کے تمام اقدامات ایٹمی معاہدے کی شقوں کے عین مطابق ہیں

تہران میں آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کرنل فروتا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے پر پوری غیر جانبداری کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے رہنے پر زور دیا ہے
ایران کے تمام اقدامات ایٹمی معاہدے کی شقوں کے عین مطابق ہیں
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے پر پوری غیر جانبداری کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے رہنے پر زور دیا ہے۔
تہران میں آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کرنل فروتا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ تہران نے یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کی بنا پر ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ہمارے تمام اقدامات ایٹمی معاہدے کی شق چھتیس کے عین مطابق ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون اور تہران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کیے جانے کے بارے میں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی رپورٹوں کی یاد دہانی بھی کرائی۔ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے عبوری سربراہ کرنل فروتا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی ادارہ پوری غیر جانبداری کے ساتھ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتا رہےگا۔کرنل فروتا اتوار کی صبح اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی غرض سے تہران پہنچے تھے۔کرنل فروتا نے تہران پہنچنے کے فورا بعدایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے ملاقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ طے پایا تھا کہ ایٹمی معاہدہ دوطرفہ ہوگا لیکن اب یہ یک طرفہ شاہراہ میں تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین نے معاہدے میں امریکہ کی خالی جگہ پر کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا اور یورپی یونین کے ترجمان نے تو یہاں تک کہا تھا کہ جب تک ایران ، معاہدے کا پابند ہے یورپی یونین بھی اس کی پابندی کرے گا۔انہوں نے ایٹمی مذاکرات کے دوران ایران کی نیک نیتی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ فریق مقابل اپنے وعدوں عمل نہیں کرپایا اور حتی یک طرفہ طور پر معاہدے سے باہر ہوگیا۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے وعدوں کی تکمیل میں یورپی ملکوں کی ناتوانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔آئی اے ای اے کے عبوری سربراہ کرنل فروتا نے اس موقع پر کہا کہ عالمی ادارہ ایران کے ساتھ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تعاون کا سلسلہ جاری اور پوری غیر جانبداری کے ساتھ ایٹمی سرگرمیوں پر نگرانی کرتا رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdn90okyt0s56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ