QR codeQR code

ایران ایٹمی معاہدے کو ابھی بھی بچایا جاسکتا ہے

ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی اور پُرامن طریقوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے

9 Sep 2019 گھنٹہ 14:31

جرمنی کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے پر ایران کے تیسرے قدم کے رد عمل میں کہا ہے کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تاہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے


جرمنی کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے پر ایران کے تیسرے قدم کے رد عمل میں کہا ہے کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تاہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی اور پُرامن طریقوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔
جرمن وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تا ہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا انجام دے۔
ان کے مطابق جوہری معاہدہ کوئی یکطرفہ سڑک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا قدم اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔


خبر کا کوڈ: 436783

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436783/ایران-ایٹمی-معاہدے-کو-ابھی-بھی-بچایا-جاسکتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com