QR codeQR code

24 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو بار طلب کرلیا گیا

ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی بدستور بڑھ رہی ہے

9 Sep 2019 گھنٹہ 14:15

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ اور ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو الو والیا کو اتوار کے روز وزارت خارجہ طلب کیا،  24 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دوسری بار طلب کیا


ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی بدستور بڑھ رہی ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ اور ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو الو والیا کو اتوار کے روز وزارت خارجہ طلب کیا،  24 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے اس موقع پر گورو الو والیا سے کہا کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے ہندوستانی دعووں کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر دعوی کیا کہ ہندوستانی فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کومسلسل نشانہ بنا رہی ہے، ہندوستانی فوج نے6ستمبرکوکھوئی رٹہ سیکٹرمیں یکجہتی کشمیر ریلیوں میں شہریوں کودانستہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پرہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 436779

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436779/24-گھنٹوں-کے-دوران-ہندوستانی-ڈپٹی-ہائی-کمشنر-کو-دو-بار-طلب-کرلیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com