تاریخ شائع کریں۱۸ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۰۷
خبر کا کوڈ : 436778

کشمیر میں مودی حکومت کے یزدیدی اقدامات عزاداری پر پابندی

پاکستان نے نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی
پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں محرم الحرام کے  ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت کے علمبرداروں نے جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا
کشمیر میں مودی حکومت کے یزدیدی اقدامات عزاداری پر پابندی
پاکستان نے نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔
پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں محرم الحرام کے  ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت کے علمبرداروں نے جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظلم  کرنے والے بھی عبرت کا نشان بنیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے ہندوستانی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیرمیں انٹرنیٹ وموبائل سروس معطل رہنےسے لوگ پریشان ہیں اور عوام کوخبروں کی ترسیل اور دیگرمعلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وادی کشمیر میں 5اگست سے مواصلاتی نظام ٹھپ ہے اور کرفیو نافذ ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس