تاریخ شائع کریں2019 8 September گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 436695

پاکستان بھر میں آج 8 محرم الحرام کے برآمد

پاکستان کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع ) اور آپ کے اصحاب باوفا کی عزاداردی کا سلسلہ جاری ہے -

عزاداری سیدالشہداء حضرت امام حسین (ع )کے پیش نظر حکومت پاکستان نے بعض بڑے شہروں اور حساس مقامات پر عزاداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مقامی حکام کی مدد کی غرض سے فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-جبکہ منگل کے روز سے کراچی ، کوئٹہ اور بعض بڑے اور حساس شہروں میں موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگئی ہے-
دوسری جانب پاکستان بھر میں آج 8 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزر گاہوں اور متبادل راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا اور عام گاڑیوں کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی سوائے ان گاڑیوں کے جن کے ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا خصوصی اجازت نامہ (اسٹیکر) چسپاں ہوگا ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جلوس کے راستے میں ہرگز پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ ماضی میں دہشتگرد گروہ محرم کے دنوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں منجملہ کوئٹہ ، لاہور ، راولپنڈی ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداران سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملے کرتے رہے ہیں-
https://taghribnews.com/vdccoeq0p2bq1e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ