QR codeQR code

کشمیر میں محرم کے جلوس پر آنسو گیس اور فائرنگ

کشمیرمیں کرفیو کی وجہ سے محرم کے جلوس بھی متاثر ہو گئے ہیں

8 Sep 2019 گھنٹہ 12:46

حضرت امام حسین (ع) کے ماننے والوں اور عزاداروں نے پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے کی کوشش کی، عزاداروں پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے


کشمیرمیں کرفیو کی وجہ سے محرم کے جلوس بھی متاثر ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے ماہ محرم کے جلوس بھی متاثر ہو گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کے ماننے والوں اور عزاداروں نے پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے کی کوشش کی، عزاداروں پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ بڈگام میں کرفیو اور پابندیوں کے باوجود گزشتہ روزعزاداروں نے ماتمی جلوس نکالا تھا۔
کشمیر میں ہندوستانی فوج کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 34 روز گزر گئے۔


خبر کا کوڈ: 436694

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436694/کشمیر-میں-محرم-کے-جلوس-پر-آنسو-گیس-اور-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com