QR codeQR code

امریکہ، ایران کو جوہری معاہدے سے نکلنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے

روس کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے پر تیسرا فیصلہ امریکی پابندیوں پر جواب ہے۔

7 Sep 2019 گھنٹہ 16:08

روس کے ایوان زیریں ڈوما کے بین الاقوامی امور کمیٹی کے چیئرمین لئونید سلوتسکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے کے وعدوں کی معطلی سے متعلق تیسرا فیصلہ امریکی پابندیوں کے جواب میں کیاہے


روس کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے پر تیسرا فیصلہ امریکی پابندیوں پر جواب ہے۔
روس کے ایوان زیریں ڈوما کے بین الاقوامی امور کمیٹی کے چیئرمین لئونید سلوتسکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے کے وعدوں کی معطلی سے متعلق تیسرا فیصلہ امریکی پابندیوں کے جواب میں کیاہے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ایران کو جوہری معاہدے سے نکلنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے لئے یورپی یونین پر دباؤ ڈال رہا ہے.
سلوتسکی نے کہا کہ ایران کا فیصلہ امریکہ کی نئی پابندیوں، یورپی یونین کے مالیاتی نظام کی کمزوری اور ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لانے کے جواب میں ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی درخواست سنجیدہ نہیں ہے.
یاد رہے کہ ظریف نے گزشتہ روز یورپی یونین کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے نام لکھے جانے والے خط میں اس بات پر زور دیا کہ ہمارے اقدامات جوہری معاہدے میں یورپی فریقین کے اپنے وعدوں پرعمل نہ کرنے کے جواب میں ہیں.


خبر کا کوڈ: 436583

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/436583/امریکہ-ایران-کو-جوہری-معاہدے-سے-نکلنے-پر-مجبور-کرنا-چاہتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com