تاریخ شائع کریں2019 7 September گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 436582

چین کے وزیر خارجہ مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔  چین کے وزیر خارجہ کا اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پرپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خیر مقدم کیا
چین کے وزیر خارجہ مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔  چین کے وزیر خارجہ کا اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پرپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خیر مقدم کیا ۔چین، افغانستان، پاکستان سہ ملکی وزراء خارجہ مذاکرات کا تیسرا دور آج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اسٹیٹ قونصلر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کریں گے۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سکیورٹی تعاون وانسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6-nki23nxmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ