تاریخ شائع کریں۱۶ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۵۰
خبر کا کوڈ : 436578

فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی
حماس کے سینیر رکن حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ
فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
حماس کے سینیر رکن حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
 انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینی قوم کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ 
حسام بدران کا کہنا تھا کہ ہرسطح پر ناکام اور نا مراد صہیونی لیڈر اور اس کی انتہا پسند جماعتیں  مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں مگر فلسطینی قوم دشمن کی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس