تاریخ شائع کریں2019 7 September گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 436573

ہم جنگ کا اختتام اور مستحکم امن کا قیام چاہتے ہیں،سوڈانی وزیراعظم

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دارالحکومت خرطوم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا
سوڈان کے نومنتخب وزیراعظم نے فوج کی جانب سے سابق صدر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے بعد ہونے والے طویل احتجاج کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ اپنی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
ہم جنگ کا اختتام اور مستحکم امن کا قیام چاہتے ہیں،سوڈانی وزیراعظم
سوڈان کے نومنتخب وزیراعظم نے فوج کی جانب سے سابق صدر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے بعد ہونے والے طویل احتجاج کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ اپنی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق نئی کابینہ میں سوڈان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ اور ورلڈ بینک کی سابق رکن بھی شامل ہیں۔
سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دارالحکومت خرطوم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سوڈان کی تاریخ کے نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کا اختتام اور مستحکم امن کا قیام چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا کہ کابینہ فوری طور پر انتظامیہ کو درپیش چیلنجز پر کام کا آغاز کرے جس میں بحران کا شکار معیشت پر قابو پانا اور ملک میں قیام امن عمل میں لانا شامل ہے۔
خیال رہے کہ نئی کابینہ میں 4 خواتین شامل ہیں جو سابق صدر کے خلاف بغاوت میں سوڈانی خواتین کے کردار کا واضح اعتراف ہے۔
سوڈان کی کابینہ کا اعلان گزشتہ ماہ کے اواخر میں متوقع تھا لیکن جمہوریت نواز تحریک میں اندرونی مذاکرات کے باعث اس کے قیام میں تاخیر ہوئی۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو سوڈان میں سابق صدر عمرالبشیر کی برطرفی کے بعد حکومت سازی پر شروع ہونے والے احتجاج اور مظاہرے کئی ماہ بعد اختتام کو پہنچ گئے تھے اور فوجی حکومت اور مظاہرین کی قیادت نے حکومت سازی اور انتخابات کے لیے طے پانے والے حتمی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں فوجی کونسل نے سوڈان کی حکومت اس وقت اپنے ہاتھ میں لی تھی جب کئی ماہ سے جاری مظاہروں اور احتجاج کے بعد فوج نے اس وقت کے صدر عمرالبشیر کو معزول کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchq-nkx23nxmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ