تاریخ شائع کریں2019 6 September گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 436477

ٹرمپ نے ڈوریان طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈوریان طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دکھا دیا
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈوریان طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دکھا دیا جس پر انہیں 90 دن تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ نے ڈوریان طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دیا
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈوریان طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دکھا دیا جس پر انہیں 90 دن تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈوریان طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کا غلط نقشہ دکھا دیا جس پر انہیں 90 دن تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔  اطلاعات کے مطابق اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) کا نقشہ دکھا کر بتایا کہ امریکی ریاست الاباما بھی ڈوریان طوفان سے متاثر ہوگا۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے وہ نقشہ دکھایا جو این ایچ سی نے ابتدائی طور پر جاری کیا تھا اور اس نقشے میں پیش گوئی کی تھی کہ ڈوریان طوفان ریاست الاباما سے ٹکراسکتا ہے بعدازاں طوفان کا رخ بدل گیا تھا۔ متعلقہ افسران کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔
امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ڈوریان طوفان سے جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا، فلوریڈا، جارجیا سمیت الاباما کی ریاستیں بھی متاثر ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متازع بیان کے بعد برمنگھم میں محکمہ موسمیات نے ٹوئٹ کے ذریعہ امریکی صدر کے بیان کو مسترد کیا اور کہا کہ ’امریکی ریاست الاباماڈوریان طوفان سے متاثر نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے تصدیق کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل غلطی کو دہراتے رہے۔
واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو غلط طور پر پیش کرنا قابل سزا ہے۔
مذکورہ قانون کی رو سے امریکی صدر کو 90 دن تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے صحیح نقشہ ٹوئٹ کیا۔
https://taghribnews.com/vdca0iny049ney1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ