تاریخ شائع کریں۱۵ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۴۳
خبر کا کوڈ : 436476

مظلوم کشمیری تنہا نہیں، ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کے لئے لڑیں گے

آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پرحملہ در حقیقت پاکستان پر حملہ ہے
آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پرحملہ در حقیقت پاکستان پر حملہ ہے۔ بھارت نے صدیوں کی جنگ کا آغاز کیا ہے
مظلوم کشمیری تنہا نہیں، ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کے لئے لڑیں گے
آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پرحملہ در حقیقت پاکستان پر حملہ ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پرحملہ در حقیقت پاکستان پر حملہ ہے۔ بھارت نے صدیوں کی جنگ کا آغاز کیا ہے، اسے ختم ہم کریں گے،دفاع کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔
مظفرآباد میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت نے اپنےہاتھوں سے ٹائم بم نصب کر دیا ہے، مظلوم کشمیری تنہا نہیں، ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کے لئے لڑیں گے۔
صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان نے کہا کہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک مہینہ ہوگیا لیکن اقوام متحدہ نے بیانات تو دیئے ، عملی اقدامات نہیں کئے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کو فوری روکے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس